ایودھیا26 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایودھیا میں بلا تاخیر رام مندر کی تعمیر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان نرموہی اکھاڑا کے رام جی داس نے آج کہا کہ مندر کی تعمیر کی تاریخ اگلے سال کے آغاز میں پریاگ ر اج کے کمبھ میں اعلان کیا جائے گا۔اپنی گفتگو کے درمیان بھکت مال کی بگیا میں دھرم سبھا سے خطاب کرتے ہوئے رام جی داس نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان 2019 کے کمبھ کے دوران پریاگ راج میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض کچھ دن کی بات ہے اس لئے درخواست ہے کہ آپ صبر کریں ۔ نام نہاد رام بھکتوں کے منعقد ہ اجتماع میں مندر کی تعمیر کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ سادھو سنتوں نے ایک سر میں مندر کی تعمیر پر زور دیا۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیئرمین نرتے گوپال داس نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں رام بھکتوں کی موجودگی عکاسی کرتی ہے کہ لوگ رام مندر سے کتنی گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں نریندر مودی اور اتر پردیش کے یوگی آدتیہ ناتھ سے بہت امیدیں ہیں۔میں یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ رام مندر کی تعمیر کا راستہ تیار کریں۔دھرم سبھا پنڈال پر ہر جگہ جھنڈے، بینر، بھگوا لباس، نظر آ رہا تھا. رام بھکتوں نے ایودھیا کی مٹی ہاتھ میں لے کر رام مندر کی تعمیر کا حلف بھی لیا۔ سوامی رام بھدراچاریہ نے کہا کہ 23 نومبر کو مرکزی حکومت کے ایک سینئر وزیر کے ساتھ گفتگو ہوئی ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 11 دسمبر کو انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم سادھو سنتوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ایسا فیصلہ ہوگا جو رام مندر کی تعمیر کا راستہ کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ ہمارے ساتھ فراڈ نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔ ہمیں صبر رکھنا چاہئے، عدالت سے ہم مایوس ہو چکے ہیں،عوام کی عدالت ہم سے دھوکہ نہیں دے گی۔ اس سے پہلے وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ انہیں مندر کے لئے زمین کی تقسیم کا فارمولا منظور نہیں ہے اور انہیں پوری کی پوری زمین چاہیے۔ رائے نے کہا کہ ہمیں تقسیم کا فارمولا منظور نہیں ہے، ہمیں (زمین کا) ٹکڑا نہیں چاہیے۔ رام مندر کے لئے پوری کی پوری زمین چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہر ہندو کا خواب ہے اور یہ ہر حال میں بن کر رہے گا۔رائے نے اگرچہ تقسیم کے کسی فارمولے کا انکشاف نہیں کیا۔